کراچی: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 9 بڑی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 51.64 کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 خواتین اور 2 غیر ملکیوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، حب اور لاہور میں انجام دی گئیں، ضبط کی گئی منشیات میں 44 کلو 275 گرام چرس، 4.8 کلوگرام افیون، 2 کلو 550 گرام آئس، 5 گرام کوکین اور 12 گرام ویڈ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اے این ایف نے تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرلیے ہیں۔



