فیصل آباد میں دو مبینہ پولیس مقابلے، 3 زیرحراست ملزمان زخمی

فیصل آباد میں دو مبینہ پولیس مقابلے، 3 زیرحراست ملزمان زخمی

پولیس کے مطابق تھانہ صدر اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی ٹیمیں زیرحراست ملزمان کو سامان کی برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھیں کہ اسی دوران مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیرحراست تین ملزمان زخمی ہو گئے جن کی شناخت آصف، عاطف اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی اور لوٹ مار کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔