کراچی:بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی

کراچی:بارشوں کے پیش نظر انٹر بورڈ کے آج ہونے والے امتحانات ملتوی

اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آج بروز جمعہ کو ہونے والے تمام پرچے ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچےاور عملی امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ شہر میں جاری شدید بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق تمام ملتوی شدہ پرچے اب 23 اگست 2022 کو انہیں مراکز میں لیے جائیں گے، اس حوالے سے عملی امتحانات ری شیڈیول کرنے کے لئے کالجز کو ہدایت جاری کر دی گئں ہیں۔