لاہور بورڈ: میٹرک کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

لاہور بورڈ: میٹرک کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر بازی لے گئیں

تفصیلات کے مطابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب نے پریس کانفرنس میں نتائج کا اعلان کیا، میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں 2 طالبات مریم یوسف اور صباء ثاقب نے سب سے زیادہ 1095 نمبر حاصل کئے،

میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق 3طلباء نے 1094 جبکہ 10 نے1093نمبرحاصل کئے، ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ میٹرک میں کامیابی کا مجموعی تناسب 66.37 فیصد رہا، لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 74 اور لڑکوں میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد رہا ہے۔

مجموعی طور پر 2 لاکھ 48 ہزار 529 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا۔ جن میں سے ایک لاکھ 64ہزار 940امیدوار کامیاب قرار پائے۔

چیئرمین لاہوربورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور ڈاکٹر مرزا حبیب کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت پوزیشنز کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔