ہمایوں سعید کا آئندہ سال دو فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان

Last Updated On 04 October,2019 11:12 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکار ہمایوں سعید نے آئندہ سال دو فلمیں ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ سال فلم ’’لندن نہیں جاؤں گی‘‘ اور ’’لوگرو، ہوجا شروع‘‘ ریلیز کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ فلم ’’لندن نہیں جاؤں گی‘‘ کو خلیل الرحمن اور ’’لوگرو، ہوجا شروع‘‘ کو واسع چوہدری نے لکھا ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ان میں سے پہلے کون سی فلم پہلے ریلیز کی جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ پہلی فلم عیدالاضحی کے موقع پر اور دوسری فلم دسمبر 2020 میں ریلیز کی جائے گی، دونوں فلموں کے ہدایتکار ندیم بیگ ہوں گے۔