کورونا وائرس: دوسروں کے چہرے پر خوشیاں بکھیرنے والا جاپانی اداکار چل بسا

Last Updated On 30 March,2020 07:49 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں چین سے جنم لینے والے کورونا وائرس کے باعث ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، کورونا وائرس کے باعث جاپانی ٹیلی ویژن سکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے مزاحیہ اداکار کین شیمورا ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق 70سالہ اداکارکین شیمورا کی موت کی وجہ کورونا وائرس بنی۔ کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزائر سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 54 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
 

Advertisement