لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث آجکل قرنطینہ کے دوران میں کھانوں سے لطف اندوز ہورہی ہوں۔ لیکن کوشش کریں کہ بوریت ختم کرنے اور کھانے کے لیے کم سے کم جانوروں کو استعمال کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا اکرم نے لکھا کہ ہمیں اس وقت زیادہ سے زیادہ سبزیاں کھانا چاہئیں، سبزیاں سستی بھی ہیں اور ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھاتی ہیں۔
I’m all for enjoying our food during this quarantine but let’s try to kill boredom, not more animals. Use this time to eat more Plant based foods, it saves money, boosts your immunity and helps give financial aid to our crop farming community!!!
— Shaniera Akram (@iamShaniera) March 31, 2020
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ زیادہ سبزیاں استعمال کرکے ہم اپنے کسانوں کی مالی مدد بھی کرسکیں گے۔