لاہور: (ویب ڈیسک) لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ جاری کردہ اپنے پیغام میں شنیرا اکرام نے عالمی وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سماجی فاصلے کا خیال رکھ رہے ہیں، ماسک پہن رہے ہیں اور بلا ضرورت گھروں سے باہر نہیں نکل رہے، ان تمام لوگوں کا شکریہ۔
To everyone who has been isolating, social distancing, wearing a mask outside, saying home unless necessary & doing the right thing, Your country says Thank you!! You are the ones keeping Pakistan afloat at this minute #COVID19Pakistan #SecondWave #SavingPakistan
— Shaniera Akram (@iamShaniera) May 28, 2020
شنیرا اکرم نے کہا کہ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو اِس مہلک وبا سے بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اِس سے قبل شنیرا اکرم کے ایک ٹوئٹ پر حسیب چوہدری نامی ٹوئٹر صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا پیغام بالکل ٹھیک ہے لیکن پاکستان میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور بھوک کی خاطر تو ہمیں اپنے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا، گھروں میں بھوکے رہ کر تو غریب عوام مر جائے گی۔
ٹوئٹر صارف کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ گھر پر رہو کی اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ آپ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں اور جب باہر جانا پڑ جائے تو سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ گھر سے باہر جاتے ہوئے لازمی ماسک پہنیں تاکہ آپ کے اردگرد موجود لوگوں کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑے اور احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔
یاد رہے کہ شنیرا اکرم سماجی کارکن ہونے کی حیثیت سے اکثر سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے پیغامات جاری کرتی رہتی ہیں۔
اِس سے قبل شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں ان والدین کا شکریہ ادا کیا جن کے بچے طبی عملے سے وابستہ ہیں۔