لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کینسر کی بیماری کو شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعدعلاج کی غرض سے لندن چلی گئی تھیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہوں نے بریسٹ کینسر کو شکست دے دی ہے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کیا اور مداحوں کی طرف سے کی گئی دعاؤں اور بے پناہ سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔
نادیہ نے لکھا کہ یہ ایک ناقابل فرامواش جدوجہد تھا۔ کیمو ایک جنگ ہے لیکن میں بے خوف اور مضبوط رہا اور اللہ تعالی کی محبت اور شفقت میں گھرا رہا۔ ہر سبق سے سیکھنی کی کوشش کی۔ بیماری اور درد صحت یابی اور صبر کی طرف سفر ہے۔ اللہ کا شکر ہے اب میں بہتر ہوں۔
نادیہ کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزاء پیغامات ان کی ہمت بندھاتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔
نادیہ نے مداحواؤں سے درخواست کی کہ براہِ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں، کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے۔
Hands shaking now so signing off. Please pray I manage to eat a little. Have only had an apple and half a croissant in the whole week.
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 10, 2020
Allah give strength to the weak & hot food, fresh clean water to everyone.
Take nothing 4 granted. Not even a sip of water going down your throat