حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ مداحوں کو قرار دیدیا

Published On 20 January,2021 10:51 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ حرا مانی نے اپنی کامیابی کی وجہ اپنے تمام مداحوں کو قرار دے دیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ حرا مانی کا پہلا ہی گانا سپر ہٹ ہوگیا جو یوٹیوب پر دو دن میں 10 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ حرا مانی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے وہی لال رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جو انہوں نے اپنے گانے سواری کی ویڈیو میں پہنا ہوا ہے۔

کیپشن میں حرا مانی نے لکھا کہ آفیشل سنگر اور یہ سب ممکن ہی صرف میرے مداح کی وجہ سے ہوا ہے ، براہ کرم مجھے ایسے ہی پیار کرتے رہیں آپ سب ۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ اور یہ جو جوش ہے نا میرے اندر ،وہ بھی صرف آپ لوگوں کے پیار کی ہی وجہ سے آتا ہے  ۔

 

 

Advertisement