لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ہیروں کے شوقین امریکی گلوکار سائمیر بائسل ووڈز نے اپنی پیشانی میں ہیرا نصب کروا لیا ہےجو کہ حرکت بھی کرسکتا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سائمیر بائسل ووڈز جو لل اوزی ورٹ کے نام سے مشہور ہیں ،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ انہوں نے 2017 میں پہلی بار گلابی رنگ کا یہ ہیرا دیکھا تھا اورا ب اسے اپنے ماتھے میں نصب کروا لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 11قیراط کے اس ہیرے کی قیمت 2کروڑ 40 لاکھ ڈالرہے اوروہ گزشتہ تین سال سے کمپنی کو ادا ئیگی کررہے تھے اب ادائیگی مکمل ہونے پر ہیرے کے مالک بن گئے ہیں۔