لاہور: (شوبز ڈیسک) زارا نور عباس کا اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر دئیے گئے پیغام میں کہنا ہے کہ آج میری زندگی کے 30 سال مکمل ہونے پر میرا اللہ پر یقین مزید پختہ ہو گیا ہے۔
انسٹا گرام پر کی گئی پوسٹ میں زارا نور عباس نے کہا کہ میں آج 30 برس کی ہو گئی ہوں، مجھے خدا پر پہلے سے زیادہ یقین ہے، مجھے اب معجزات پر پہلے سے زیادہ یقین ہو گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال نے مجھے انسانیت کے بارے میں بہت کچھ سکھایا ہے اور آج میں اہمیت رکھنے والوں کے پاس ہونے پر بہت مطمئن ہوں۔
زارا نور عباس نے کہا کہ میں اپنے آپ سے مطمئن ہوں، مجھے 30 سال کا لمبا عرصہ یہ جاننے میں لگا کہ ایک چیز بھی میرے اختیار میں نہیں۔ اس لیے میں اپنا سب کچھ خدا کے نام کرتی ہوں اور دعا کرتی ہوں کہ وہ مجھے وہاں لے جائے جہاں اُس کی مرضی ہو۔