اداکار معمر رانا کی والدہ انتقال کر گئیں

Published On 15 March,2021 05:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ معمر رانا نے والدہ کی وفات پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

اداکار معمر رانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ساتھ ان کی مرحوم والدہ بھی موجود ہیں۔

معمر رانا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد افسوس ہورہا ہے کہ میری والدہ انتقال کرگئی ہیں۔ میری والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

معمر رانا نے والدہ کی یاد میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ مومی! آپ سے بہت پیار کرتا ہے۔
 

Advertisement