ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار عامر خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی 56ویں سالگرہ پر عامر خان نے سوشل میڈیا پر یہ اعلان کردیا کہ وہ سوشل میڈیا ہی چھوڑ رہے ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنا پیغام مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں انہوں نے لکھا کہ وہ اب ان کے لیے سوشل میڈیا پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ دوستوں، سالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور آپ لوگوں کی گرمجوشی کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے۔ دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔
— Aamir Khan (@aamir_khan) March 15, 2021
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں بہت متحرک ہوں، میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے رہوں گا جیسے پہلے کیا کرتے تھے۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے ایک نیا چینل بنایا ہے، لہٰذا اس حوالے سے میری اور میری فلموں کی اپڈیٹس اس ہی چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔