لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور گلوکار و اداکار ولی حامد خان نے سندس نامی لڑکی سے شادی کر کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریبات دھوم دھام سے منعقد کی گئیں جس میں مشہور و معروف گلوکاروں نے شرکت کی۔حمیرا ارشد، شفقت امانت علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔
بارات میں دولہے نے کالی شیروانی جبکہ دلہن نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔ مہندی میں بھی دونوں دلکش نظر آئے۔ ولیمے میں دلہن نے سنہری میکسی جبکہ دولہے نے کورٹ پینٹ زیب تن کیا۔
واضح رہے کہ ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی کی تھی۔ گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی تھی۔