ایک وقت آیا جب لگا کیرئیر ختم ہونے جارہا ہے: فہد مصطفی

Published On 05 April,2021 01:17 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ فہد مصطفی نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں مجھ پر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ لگا شاید میرا کیرئیر ختم ہو نے جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ میں سوچاکرتا تھاکہ ایسی نوکری کروں گا جہاں میری ماہانہ آمدن ایک لاکھ روپے تک ہولیکن میرے ذہن میں یہ نہیں تھا وہ کونسی نوکری ہو گی ، خدا جب انسان پر مہربان ہوتا ہے تواس کے لئے وہاں سے راستے کھول دیتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا۔

ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ جب شوبز میں آیا تو میں نے آغاز میں ہی کافی کامیابیاں سمیٹیں لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا اور مجھے ایسا لگا شاید میرا کیرئیر ختم ہو نے جارہا ہے ،اس وقت جیتو پاکستان کی پیشکش ہو گئی اور یہاں سے پھر میرے عروج کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ اس خدا کی ذات کی مہربانی ہے ۔

 

Advertisement