صوفیہ احمد کوجنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش

Published On 11 April,2021 12:36 pm

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ صوفیہ احمد نے بچوں اور خواتین سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے ملوث درندوں کو نشان عبرت بنائے ۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ جنسی زیادتی کے واقعات کا بڑھنالمحہ فکریہ ہے لیکن حیرانی ہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے کوئی پیشرفت نہیں کی جارہی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ ان واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے قوانین میں ضروری ترامیم کرے، تیز تر عدالتی کارروائی اور مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سخت سزائیں مقرر کی جائیں۔

واضح رہے ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر روز 9 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں، جو ایک اسلامی معاشرے کیلئے سخت تشویش کا معاملہ ہے۔
 

Advertisement