مصر، سعودی عرب، پاکستان میں فلم پروڈکشن کے شعبہ میں مشترکہ منصوبے کی تجویز

Published On 26 May,2021 10:38 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر فواد چودھری نے مصر، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین فلم پروڈکشن کے شعبہ میں تعاون اور مشترکہ منصوبہ کی تجویز دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے مصر کے سفیر کی طارق دہروگ نے ملاقات کی، وفاقی وزیر نے پاکستانی پروگراموں کی ڈبنگ کے لئے عربی ڈبنگ کی سہولت کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ڈرامہ کے تبادلوں کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر فواد چودھری نے مصر، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین فلم پروڈکشن کے شعبہ میں تعاون اور مشترکہ منصوبہ کی تجویز دی۔

مصر کے سفیر نے فلم کے شعبہ میں پاکستان، سعودی عرب اور مصر کے مابین مشترکہ منصوبہ کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر کی طرف سے تجویز کردہ مشترکہ مذہبی پروگراموں کے لئے تعاون پر بھی اتفاق کیاگیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ فلم اور مشترکہ پروڈکشن کے میدان میں تعاون سے ثقافتی بندھن کو تقویت ملے گی، برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

مصری سفیر نے کہا کہ مصر کے سکالرز پہلے ہی پاکستان کے ساتھ کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ٹی وی اور ریڈیو تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے منتظر ہیں۔

Advertisement