انوشے عباسی کا مختصر لباس میں فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا

Published On 27 May,2021 05:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ انوشے عباسی کو مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروانے کے لیے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل ’’رقص بسمل‘‘، ’’پیارے افضل‘‘ اور ’’ملکہ عالیہ‘‘ سمیت دیگر ڈراموں اور مختلف شارٹ فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ انوشے عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز انوشے عباسی کی مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور لوگوں کو انوشے کا لباس بالکل پسند نہیں آیا۔

انوشے عباسی پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’’رقص بسمل‘‘ میں ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھنے والی باپردہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور آج کل یہی ڈراما ان کی وجہ شہرت بنا ہوا ہے۔ لہذا لوگوں کے ذہنوں میں مذہبی گھرانے کی بہو سکینہ کی شبیہ بنی ہوئی ہے اور لوگ انوشے کے فوٹوشوٹ کا موازنہ ان کے ڈرامے کے کردار سے کرتے ہوئے ان پر تنقید کررہے ہیں کہ ایک طرف تو انوشے ڈرامے میں پیر قدرت اللہ شاہ کی بہور کا کردار ادا کررہی ہیں اور دوسری طرف مختصر لباس میں فوٹوشوٹ کروارہی ہیں۔

نایاب نامی خاتون تو انوشے عباسی پر اتنا غصہ ہوئیں کہ ان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا یہ رہ گیا تھا دیکھنا، بہن یہ بھی نہ پہنتی۔ کچھ لوگوں نے سخت الفاظ پر اداکارہ پر تنقید کی جب کہ کچھ لوگ ان کی تصاویر پر استغفراللہ کہتے ہوئے نظر آئے۔

واضح رہے کہ انوشے عباسی نے چند روز قبل بھی جم لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں اس وقت بھی لوگوں کو ان کا لباس پسند نہیں آیا تھا۔
 

Advertisement