مہوش نے نئی تصویروں میں اپنی آنکھوں کو قاتل قرار دے دیا

Published On 05 June,2021 08:56 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) مہوش حیات کا کیپشن 'اوہدے قاتل نین نشیلے نے۔' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، انسٹاگرام پر مہوش حیات کی پوسٹ سبھی کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے اپنا چہرا چھپائے ہوئے مہوش حیات نے سبز دوپٹے سے حجاب کیا ہوا ہے، پہلی نظر میں دیکھ کر کوئی نہیں پہچان سکتا کہ وہ مہوش حیات ہیں۔ مہوش کا اپنی تصویروں کے کیپشن میں پنجابی زبان میں اپنی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اِنہیں قاتل قرار دیا گیا ہے۔

مہوش حیات کی ان تصویروں پر ہزاروں لائیکس اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات اس روپ میں بالکل بھی پہچانی نہیں جا رہیں۔
 

Advertisement