اداکارہ یامی گوتم نے ہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی

Published On 05 June,2021 02:35 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکارہ یامی گوتم نے بالی ووڈ لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کرلی، یامی گوم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اداکارہ نے لکھاری وہدایت کار ادتیہ دھر سے شادی کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شیئر کی۔ ٹویٹ میں اداکارہ یامی گوتم نے اپنی شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘‘ اہل خانہ کی دعاؤں سے ہم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور شادی کی چھوٹی سی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے اداکارہ یامی گوتم نے 2012 میں بالی ووڈ میں اداکار ایوشمان کھرانہ کی کامیاب ترین فلم  وکی ڈونر  سے قدم رکھا تھا جس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ بدلا پور، سرکار تھری، ایکشن جیکسن، پتی گل میٹر چالو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں۔
 

Advertisement