لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ نیلم منیر شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگیں، انسٹاگرام پران کے فالوورز کی تعداد 5 ملین (50 لاکھ) تک پہنچ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اب 5ملین فین کلب میں شامل ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے ابھی تک ایک ہزار 966 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں جبکہ نیلم منیر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے صرف 6 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں صرف اُن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔
نیلم منیر ٹی وی ڈراموں میں جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ بڑی سکرین پر بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، ماڈلنگ میں بھی اپنی منفرد پہچان رکھتی ہیں۔