کورونا وائرس نے مشہور انڈین یوٹیوبر بھون بام کے والدین کی جان لے لی

Published On 13 June,2021 06:16 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) انڈیا میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں۔ اسی وبا کی لپیٹ نے اب مشہور یوٹیوبر بھون بام (بی بی) کے والدین کی بھی جان لے لی ہے۔

واضح رہے کہ بھون بام کا شمار بھارت کے معروف اور مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، اُن کے چینل کا نام ’بی بی کی وائنز‘ ہے، بھارت سمیت پاکستان میں بھی بھون بام کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہے۔

یوٹیوبر بھون بام نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ان کیساتھ زندگی کی چند حسین یادوں کو بھی شیئر کیا۔

بھون بام (بی بی) نے اپنی امسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’کورونا وائرس نے مجھ سے میرے والدین کو چھین لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک مہینے میں سب کچھ بِکھر گیا ہے، گھر، خواب سب کچھ۔، ماں باپ کے بغیر اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری والدہ اور بابا میرے ساتھ نہیں رہے، اب مجھے دوبارہ سے جینا سیکھنا پڑے گا۔

بھارتی یوٹیوبر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ ان سوالات کے ساتھ جینا پڑے گا کہ کیا میں ایک اچھا بیٹا تھا؟ کیا میں نے اپنے والدین کو بچانے کے لیے کوشش کی؟
 

Advertisement