کورونا پر بنی مختصر پاکستانی فلم ’’مختارا‘‘عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

Published On 01 August,2021 10:04 am

لاہور:(روزنامہ دنیا ) کورونا پر بنی مختصر پاکستانی فلم ’’مختارا‘‘کو عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، پروڈیوسر صاحب احمد نے فلم میں اداکاری بھی کی ،ایوارڈتقریب 6اگست کو ہوگی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی شارٹ فلم نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا، پروڈیوسر اور اداکار صاحب احمد کی فلم’’مختارا‘‘ ہالی ووڈ فلم فیسٹیول سٹالن کیلئے نامزدہو گئی، ایوارڈ تقریب6اگست کو لاس اینجلس امریکا میں ہوگی۔ مختصر فلموں کی کیٹیگری میں صرف4 فلموں کو منتخب کیا گیا جس میں سے ایک کینیڈا، 2 بھارت اور ایک پاکستان کی ہے ۔

صاحب احمد نے اپنی مدد آپ کے تحت مختصر بجٹ میں نہ صرف فلم پروڈیوس کی بلکہ اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ، فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ ثمن شیخ، عباس رائے ، جاوید اقبال اور صاحب احمد شامل ہیں۔
 

Advertisement