اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کرگئے

Published On 19 September,2021 05:33 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حرا مانی کے والد انتقال کرگئے۔

اداکارہ کے شوہر سلمان شیخ مانی نے سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی دکھ کیساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ حرا کے والد سید فرخ جمال اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

گزشتہ روز اداکارہ حرا مانی نے والد کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ بھی لگائی تھی جس میں انہوں نے والد کو بہترین رہنما قرار دیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ والد نے سکھایا کہ نماز کے بعد ہمیشہ دعا کرو کہ اللہ ہمارے دل میں اپنے بندوں کیلئے رحم رکھے۔

مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روز نماز مغرب کے بعد نارتھ ناظم آباد کراچی میں ادا کی گئی اور انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
 

Advertisement