آرٹسٹ سپورٹ فنڈ، درخواستوں کی سکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل

Published On 24 September,2021 09:50 am

لاہور: (روزنامہ دنیا ) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا اعجازاحمد منہاس نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی موصول ہونے والی درخواستوں کی سکرونٹی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکرونٹی کمیٹی میں حامد علی خان،سید نور،جاوید اقبال،غلا م مصطفی،مجاہد عباس،جواد وسیم،عرفان خان اور ذوالفقار علی زلفی شامل ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کو فنون لطیفہ کے وابستہ تجربہ کار فنکاروں،گلوکاروں،آرٹسٹوں کی خدمات حاصل ہیں۔
تمام ممبران موصول ہونے والی درخواستوں کو بخوبی دیکھ رہے ہیں،منتخب ہونے والے آرٹسٹوں کو امداد کے اہل قرار دیا جائے گا۔
 

Advertisement