مشال خان کو فحش قراردے کر تیزاب حملے کی دھمکی

Published On 26 September,2021 09:37 am

لاہور:(روزنامہ دنیا)اداکارہ مشال خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اٰیک خاتون کے نام سے بنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تیزاب حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں دھمکی دینے والی خاتون ’’ہیلرحلیمہ‘‘کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اس خاتون نے ان کی ایک تصویر پر کمنٹ کے دوران حملے کی دھمکی دی اورحملے کیلئے دوسرے لوگوں سے مدد مانگی اور ساتھ ہی اداکارہ کو فحش بھی قرار دیا۔

مشال خان کا کہنا ہے کہ خاتون نے دھمکی ان کی ایک تصویر پر دی تاہم یہ خوفناک اور ناقابل قبول ہے، میں نے سائبرکرائم والوں کو شکایت کردی ہے ۔
 

Advertisement