روسی اداکارہ اور ڈائریکٹر خلا میں عکس بندی کے لیے تیار

Published On 06 October,2021 10:39 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) روسی اداکارہ اور ڈائریکٹر ‘مشن امپاسیبل’ سے پہلے خلا میں عکس بندی کیلئے تیار، روس ایک اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر کو مدار میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے اگر یہ کامیاب ہوا تو روسی فلم کا عملہ ہالی ووڈ کی ایک فلم کے پراجیکٹ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

روس کی 37 سالہ اداکارہ یولیا پیری سلڈ اور 38 سال کے فلم ڈائریکٹر کلم شیپنکو سابق سوویت ملک قازقستان میں بیکانور خلائی مرکز سے روانہ ہوں گے۔ خلا میں جانے والی ٹیم کی سربراہی تجربہ کار خلاباز اینٹون شکیپرایو کریں گے۔

یہ عملہ ‘دی چیلنج’ نامی فلم کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن میں 12 دن گزارے گا۔ فلم کی کہانی اور بجٹ کو اب تک منظرِ عام پر نہیں لایا گیا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی روس کوسموس نے بتایا ہے کہ یہ ایک خاتون سرجن کی کہانی ہے جنہیں ایک خلا باز کو بچانے کیلئے انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھیجا جاتا ہے۔
 

Advertisement