جیل کا کھانا کھانے سے انکار، آریان بسکٹس پر گزارا کرنے لگے

Published On 14 October,2021 09:46 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا، غصے سے بھرے آریان بسکٹس پر گزارا کرنے لگے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں، آریان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس آرتھر روڈ جیل کی کینٹین سے خریدے ہیں اور وہ بظاہر غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں اسی لیے گزشتہ کچھ روز سے وہ کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے ۔