راولپنڈی:(دنیا نیوز)بچوں کی حوالگی کیس میں اداکارہ وینا ملک کی جانب سے ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ۔
پاکستانی اداکارہ وینا ملک سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث راولپنڈی نہ پہنچ سکیں جس کے بعد ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی۔
وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر خٹک نے بچوں کی حوالگی کا کیس دائر کر رکھا ہے جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔
کیس کی سماعت سینئر سول جج فیملی کورٹ راجہ فیصل رشید نے کی ،عدالت نے فریقن کے وکلاء کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔