جاوید اختر کو کنگنا رناوت کیخلاف قانونی جنگ کا سامنا

Published On 06 January,2022 10:47 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کیخلاف قانونی جنگ میں مشہور شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر کو ناکامی کا سامنا ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی عدالت نے جاوید اختر کی کنگنا رناوت کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید اختر کے وکیل جے بھردواج نے بتایا کہ کنگنا کے خلاف درخواست مسترد کر دی گئی ہے، کیس کی سماعت یکم مئی کو اندھیری میٹرو پولیٹن کی عدالت میں ہو گی۔