ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار عامر علی اور سنجیدہ شیخ نے 9 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے طلاق کے کاغذات کو آئے تقریباً 9 ماہ ہو چکے ہیں اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں جبکہ دونوں اپنی طلاق کے بارے میں کوئی بیان نہیں دینا چاہتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں کی 2 سالہ بیٹی آئرہ کی تحویل سنجیدہ شیخ کے پاس ہے جو بظاہر طلاق کے بعد اپنے آبائی گھر میں رہ رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رابطہ کرنے پر عامر علی اور سنجیدہ شیخ دونوں نے طلاق کی نہ تو تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی تاہم اداکارہ نے کہا کہ میں صرف اپنی بچی پر فخر کرنا چاہتی ہوں۔
دوسری جانب عامر علی نے کہا کہ سنجیدہ کے لئے آنے والی تمام خوشیاں ملنے کا خواہشمند ہوں۔
خیال رہے کہ دونوں نے 2012 میں شادی کی جبکہ 2020 میں ان کی شادی کی خبریں منظر عام پر آئیں۔