اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published On 15 February,2022 08:59 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فیروز خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے دی۔

انسٹاگرام سٹوری میں فیروز خان نے اللہ کا شُکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ فیروز خان نے یہ بھی بتایا کہ بیٹی کا نام انہوں نے فاطمہ خان رکھا ہے۔

یاد رہے فیروز خان اور علیزے فیروز 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 3 مئی 2019 کو جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد سلطان خان رکھا تھا۔