سابق کورین پاپ گلوکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

سابق کورین پاپ گلوکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

داؤد کم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشخبری سنائی۔

داؤد کم نے لکھا ‘‘بالآخر میں مکہ آگیا۔ انہوں نے لکھا میں خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔ انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔