حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کیخلاف درخواست مسترد

Published On 18 April,2022 07:40 pm

کراچی: (لیاقت رانا سے ) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست سندھ ہاٸیکورٹ نے مسترد کر دی۔

بینک اکاٶنٹس اور سوشل میڈیا اکاٶنٹس مجمد کرنے اور منی لانڈرنگ کی انکواٸری کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت شروع ہوٸی توعدالت نے سوال کیا کہ درخواستگزار کہاں ہیں وہ عدالتی حکم کے باوجود پیش کیوں نہیں ہوئیں؟ ٹک ٹاکر کے وکیل نے بتایا کہ حریم شاہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئی ہیں۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوٸے قرار دیا کہ اگر درخواستگزار عدالتی حکم کو اتنا ہی غیر ضروری سمجھتی ہیں تو ہم ابھی درخواست نمٹا دیتے ہیں، حریم شاہ جب پاکستان واپس آئیں تو نئی درخواست دائر کرسکتی ہیں۔

حریم شاہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آٸی اے نے بینک اکاٶنٹس اور سوشل میڈیا اکاٶنٹس منجمد کر دیئے اور یہ کاررواٸی ایف آئی اے نے حریم شاہ کی عدم موجودگی میں کی جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے متعدد نوٹس بھیجے لیکن حریم شاہ پیش نہیں ہوئیں۔
 

Advertisement