ہالی وڈ : (دنیا نیوز) ڈاکٹراسٹرینج کی اداکارہ اور شوہر کو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق زارا فیتھین نے 2005 سے 2008 کے دوران تیرہ سے پندرہ سالہ بچے کو چودہ بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ان کے شوہر وکٹر پر بھی پندرہ سالہ لڑکی سے چار بار جنسی زیادتی کرنے کے الزامات ہیں۔
دونوں ملزمان نے ناٹنگھم کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران الزامات سے انکار کیا لیکن متفقہ طور پر مجرم قرار پائے۔