ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی شوبز انڈسٹری کے اداکار سہیل خان اور اہلیہ، فیشن ڈیزائنر سیما خان نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
سلمان خان عرف سلو بھائی کے چھوٹے بھائی ، سہیل خان اور اُن کی اہلیہ کو فیملی کورٹ ممبئی کے باہر دیکھا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ ‘سی انڈین ایکسپر یس’ کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 20 برسوں سے ازدواجی رشتے میں منسلک جوڑی، سہیل اور سیما کی جانب سے طلاق کی درخوا ست فیملی کورٹ میں جمع کر وا دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل عرصے کی علیحدگی کی افواہوں کے بعد اب اس جوڑ ی کی جانب سے طلاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس جوڑی کی جانب سے تا حال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ سہیل خان اور سیما خان کی 1998ء میں شادی ہوئی تھی اور اس جوڑی کے دو بچے بھی ہیں۔