ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی منگنی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں سے متعلق راز کھولتے ہوئے مداحوں کا تجسس ختم کر دیا۔
سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے SOEZ کے نام سے اپنا بیوٹی برانڈ متعارف کروا دیا ہے ۔ سوناکشی نے مداحوں سے کہا کہ میرے خیال میں آپ کو اتنا تنگ کرنا بہت ہے، بہت سے اشارے دئیے لیکن کوئی جھوٹ نہیں بولا یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بالآخر میرا بہت بڑا خواب پورا ہوا کہ میں نے آج باقاعدہ طور پر کاورباری دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔