مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کا معاملہ، ٹک ٹاکر کا بیان جعلی: مشی خان

Published On 21 May,2022 09:33 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) مارگلہ ہلز پر آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ٹک ٹاکر کے وضاحتی بیان کو اداکارہ مشی خان نے جعلی قرار دے دیا۔

مشی خان نے انسٹاگرام سٹوری پر ڈولی سے متعلق چلنے والی خبروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ٹک ٹاکر ڈولی نے اپنے ایک کمزور عمل کو چھپانے کے لیے ایک جھوٹی کہانی بنائی ، یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ اس نے جھوٹ بولا ہے۔

مشی خان نے ٹک ٹاکر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈولی آپ کو قدرت کے مطالعے اور کچھ عقل کی ضرورت ہے ، اگر آگ لگی تھی تو رپورٹ کرتیں، ٹک ٹاک بنانی ضروری تھی ؟ اداکارہ نے اپنی سٹوری میں ڈولی کی ویڈیو کو مجرمانہ عمل قرار دیا۔

یاد رہے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ پہاڑی پر آگ لگی ہوئی ہے اور خاتون ٹک ٹاکر اس دوران ایک ویڈیو بنارہی ہے۔

 

Advertisement