لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ صبا قمر نے ایک عرصے سے ان کو پھول بھیجنے والے مداح کے بارے میں بتا دیا مگر شائقین کی تشنگی ابھی بھی باقی ہے۔
اداکارہ نے چند روز قبل دنیا نیوز کے پروگرام "مذاق رات" میں شرکت کی اور دیگر سوالوں کی طرح پھول بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب بھی دیا۔ میزبان واسع چوہدری نے اداکارہ سے پوچھا کہ آپ اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر اکثر و بیشتر پھولوں کی تصویریں شیئر کرتی ہیں، بتائیں وہ پھول آپ کو کون بھیجتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ پھول ہمیشہ پیار کرنے والے ہی بھیجتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ پھول بھیجنے والا پاکستانی نہیں ہے۔ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ پھول بھیجنے والا منظرعام پر کب آئے گا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ جلد ہی سامنے آنے والا ہے۔