رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی نمائش ایک بار پھر ملتوی

Published On 03 July,2023 07:02 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی رنبیر کپور کی فلم اینیمل کی نمائش کو مزید آگے بڑھا دیا گیا, فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

11اگست کو اب 2 بھارتی فلمیں غدر 2 اوراومائی گاڈ 2 کو ریلیز کیے جا رہا ہے، 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلمیں گذشتہ فلموں کے سیکوئل ہیں ، او مائی گاڈ 2 میں اکشے کمار اور پنکج ترپاتی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ غدر 2 میں سنی دیول اورامیشا پٹیل مرکزی کاسٹ میں شامل ہیں۔

ہدایتکار کے مطابق وہ اینیمل فلم کوریجنل سینما میں بھی بہترین کوالٹی کے ساتھ پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ساتھ ہی سندیب نے فلم کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب یہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی۔

فلم اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، بابی دیول اور رشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسے ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز کیا جائے گا۔

یکم دسمبر کو بالی وڈ فلم فکرے 3 بھی نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے جبکہ ویکی کوشال کی نئی آنے والی فلم سام بہادر کو بھی اسی تاریخ کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے