لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ مشی خان نے پاکستانی ڈراموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں معاشرے میں بگاڑ کی وجہ قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ مشی خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں اور ان کے لکھنے والوں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ " بہن اور بھائی ، دیور اور بھابھی جیسے رشتے ہمارے گھروں میں خوبصورت رشتے ماننے جاتے تھے جنکو آج کل کے ڈراموں نے غلیظ اور گندا کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ان ڈراموں کے لکھنے والوں سے اس حوالے سے پوچھو تو وہ جواباً کہتے ہیں کہ یہ آپ کے معاشرے میں ہو رہا ہے اس لئے ہم دکھا رہے ہیں، لیکن ان کو یہ کون بتائے کہ پورے محلّے میں یہ معاملات صرف ایک گھر میں ہو رہے ہیں باقی 10 گھروں میں نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مافیا ہے جو ایسے ڈرامے بنا رہا ہے، ان کو اس طرح کا کانٹینٹ دکھا کر معاشرے کو خراب کرنے کیلئے پیچھے سے فنڈز ملتے ہیں۔