خالہ بھانجی کی ایک جیسے لباس میں تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

Published On 05 November,2023 01:38 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف خالہ بھانجی بشریٰ انصاری اور زارا نور عباس کی ایک جیسے لباس میں تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کیساتھ ان کی بھانجی اداکارہ زارا نور عباس بھی موجود ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے پرنٹڈ قمیض زیب تن کر رکھی ہے یہی نہیں بلکہ ان دونوں کا لباس ایک جیسا ہونے کے باعث یہ تصویر ان کے مداحوں کو خوب پسند آ رہی ہے۔

 

تصویر کے کیپشن میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لکھا کہ اپنی بھانجی زارا نور کیساتھ ایک یادگار تصویر اور اس تصویر میں ہم دونوں نے یہ جو ایک جیسا لباس پہن رکھا ہے اس کا پہلے سے کوئی ارادہ نہیں تھا، بس یہ اتفاقاً ہو گیا۔

واضح رہے کہ چند گھنٹوں میں مذکورہ تصویر کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔