لاہور: (ویب ڈیسک) اسلام کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے سابق گلوکار، مذہبی سکالر اور نعت خواں مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سیف اللہ جنید نے چند دلکش تصاویر جاری کیں جس میں انہیں لوگوں کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹا گرام پر جاری تصاویر میں مرحوم مذہبی سکالر جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ سفید لباس کے ساتھ گلابی ویسٹ کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ انہوں نے نکاح نامے پر دستخط کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہاتھ میں ہاتھ پکڑے جھلک بھی سوشل میڈیا کی زینت بنائی۔
جاری کردہ ان تصاویر میں سیف اللہ کے بھائی بابر جنید بھی موجود تھے جو اپنے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص دن پر انکی خوشی میں شانہ بشانہ نظر آئے۔
پوسٹ کے اختتام میں قرآنی آیت بھی توجہ کا مرکز بنی جس کا ترجمہ کچھ اسطرح ہے کہ "اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا ہے"۔