نئی دہلی : (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار نصیر الدین شاہ گزشتہ روز نئی دہلی کے ایئرپورٹ پرمداح کی سیلفی کی خواہش پر آپے سے باہر ہو گئے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار نصیر الدین شاہ کی ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں اپنے مداح پر غصہ ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نئی دہلی کے ایئرپورٹ پر اس وقت ریکارڈ کی گئی جب ایک مداح اداکار کے پاس سیلفی کی خواہش لے کر آیا لیکن اداکار نے اسے سختی سے ڈانٹ دیا۔
نصیر الدین شاہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی ایئر پورٹ لینڈ کرنے کے بعد جب باہر آیا تو بار بار منع کرنے کے باوجود مداح کی سیلفی کی فرمائش ختم نہ ہوئی، مداح کی یہ حرکت مجھے سخت ناگوار گزری۔