کراچی: (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں کافی کام کرلیا اب نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شادی کا ذکر اتنی بار کر چکی ہیں کہ اب شاید اسی وجہ سے شادی بھی نہیں ہو رہی۔
اپنے ممکنہ جیون ساتھی سے متعلق بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ وہ شخص ایسا ہونا چاہیے جوان کا احترام کرے، ان کا ساتھ دے اور انکی ہر بات سن سکے۔
میزبان نے سوال کیا کہ کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا چاہتی ہیں؟ جس پر لائبہ خان نے کہا کہ وہ صرف کام کرنا چاہتی ہیں کوئی بھی ہو چلے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ انہیں بہت سے بڑے ناموں کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا لیکن پھر بھی وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا کام کافی ہوچکا ہے، اب وہ نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہیں۔