برطانیہ نے معروف پاکستانی یوٹیوبر رجٹ بٹ کو ڈی پورٹ کردیا

Published On 09 December,2025 04:41 pm

لندن: (دنیا نیوز) پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے اور وہ آج صبح کی پرواز سے پاکستان روانہ ہو گئے۔

رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی بنا، رجب بٹ کے خلاف حالیہ قانونی مقدمات کو ویزا اپلیکیشن میں ظاہر نہ کرنے پر ان کا ویزا منسوخ کیا گیا۔

برطانیہ کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا ویزہ منسوخ کر دیا ہے، جو پاکستان میں درج مقدمات کے سبب مہینوں سے روپوش تھے۔

اب یہ واضح نہیں کہ رجب بٹ پاکستان واپس آئیں گے یا کسی اور ملک کا رخ کریں گے کیونکہ وہ مبینہ طور پر ایک جوا ایپ کی تشہیر کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر سکتے ہیں۔