اداکارہ نادیہ خان نے اپنے جوان نظر آنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ نادیہ خان نے اپنے جوان نظر آنے کی وجہ بتا دی

نامور میزبان اور اداکارہ نادیہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، وہ مختلف ٹی وی شوز اور پروگرامز میں بطور مہمان حصہ لیتی ہیں اور عوام میں اپنی دلچسپ اور دوستانہ شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ان کی جوانی کا راز ان کی مثبت سوچ اور صحت مند طرزِ زندگی ہے۔

نادیہ خان نے اپنی جوانی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہم جوان دکھنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ ہمیں آنٹی نہ کہیں۔ میں اپنی خوراک اور فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں،اور میں برسوں سے اس پر محنت کر رہی ہوں۔ آپ جس بھی فیلڈ میں ہوں، آپ کو فٹ ہونا چاہیے۔ خاص طور پر شوبز میں، لوگوں کو فٹ اور صحت مند دکھنا چاہیے تاکہ ان کی عمر ظاہر نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا میں اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہوں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے ایکسرسائز کرتی ہوں اور میں مثبت سوچ رکھتی ہوں۔ کاسمیٹک پروسیجرز سے بچنا چاہیے کیونکہ وہ چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ کبھی کبھار فیلرز ٹھیک ہیں، لیکن میں ڈاکٹروں کے پاس بھی نہیں جاتی۔