غزل کی سچی کتاب مکمل ہو گئی، بشیر بدر انتقال کر گئے

غزل کی سچی کتاب مکمل ہو گئی، بشیر بدر انتقال کر گئے

بشیر بدر جدید اردو غزل کے مقبول اور معتبر شاعر تھے، وہ تقریباً ایک دہائی صاحب فراش رہنے کے بعد آج بھوپال میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشیر بدر طویل عرصہ سے دماغ کے عارضے میں مبتلا تھے، انہوں نے محبت، تنہائی، ہجرت اور انسانی جذبات کو اپنی شاعری میں سادگی کے ساتھ بیان کیا۔

بھارتی حکومت نے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا تھا، پوری دنیا کے ادبی حلقوں میں انتقال کی خبر کے بعد سوگ کی فضا چھاگئی ہے۔