سوشل میڈیا پر ماں اور بیٹے کی شادی والی خبر جعلی قرار

Published On 21 August,2020 05:55 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماں اور بیٹے نے شادی کی ہے تاہم اب یہ خبر جعلی قرار دیدی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق راجا شری سلوا کمار نامی خاتون نے 2 تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو ان کے بیٹے کی عمر 12 سال تھی۔ میرے بیٹے نے کالج مکمل کرنے کے بعد مجھے شادی کیلئے پرپوز کیا اور ہم دونوں نے 2016ء میں شادی کرلی، اب ہمارا ایک تین سال کا بیٹا بھی ہے۔

خاتون سے منسوب یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی جس کی خبر راجا شری سلوا کمار تک بھی پہنچی۔ خاتون نے پوسٹ دیکھ کر ٹوئٹر پر بتایا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور عوام جھوٹی خبریں پھیلانے سے گریز کریں ۔

راجا شری سلوا کمار نے انسٹاگرام پیج کا لنک بھی شیئر کیا جس کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر فزیو تھراپسٹ ہیں، ان کے پیج پر لگی ہوئی اکثر تصویریں کلینک میں کام کے دوران لی گئی ہیں۔

بھارتی ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کے مطابق جس جوڑے کی تصاویر استعمال کرکے انہیں ماں بیٹے کی شادی قرار دیا جارہا ہے وہ دراصل ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور سے تعلق رکھتا ہے اور یہ پوسٹ وائرل ہونے کے بعد صدمے کی کیفیت میں ہے۔
 

Advertisement